پاکستانی حدود میں گھس کر کارروائی ممکن نہیں بھارتی جرنیل

میانمر میں بھارتی فوج کی کارروائی کو لائن آف کنٹرول کے حالات سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا

فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے بھارتی قیادت کے متنازع اور دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل کے بعد بھارتی فوج کا متضاد موقف سامنے آگیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوج کی 15ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل سبراتا سہا نے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف عسکریت پسندوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میانمر میں بھارتی فوج کی کارروائی کو لائن آف کنٹرول کے حالات سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی حدود میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک یا دہشت گردوں کا تعاقب ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے میانمار میں اپنی فوج کی کارروائی کو پاکستان کے لئے واضح پیغام قرار دیا تھا ۔
Load Next Story