ڈرون حملوں پرآپکی فکرکو سمجھتا ہوںکرزئی کاعمران کوخط
ہمیںخودسے سوال کرناچاہیے،دہشتگردی روکنے کیلیے کیااقدامات کیے،ملکرلڑناہوگا،افغان صدر
افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے نام ایک خط میںکہاہے کہ ملالہ یوسفزئی کے واقعے سے پوری دنیامیںغم وغصے کا اظہار ہوا ہے ۔
ہمیں اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ ہم دہشتگردی، انتہا پسندی کو روکنے کیلیے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ افغان صدر نے خط میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کومل کرلڑنا ہوگا، یہی وجہ ہے کہ میں آپ کو یہ خط لکھ رہاہوں، میںڈرون حملوںکے متعلق آپ کی سوچ اورفکرکو اچھی طرح سمجھتا ہوں اوراس خطے میںجنگ اور انتہا پسندی کے متعلق جوآپ کی تشویش ہے اس میں برابرکاشریک ہوں۔
صدر حامدکرزئی نے مزیدکہا کہ میں نے ان مسائل پر مغربی قائدین سے بھی گفتگو کی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ انتہا پسندی و دہشت گردی کو روکنے کی ذمے داری ہماری اپنی ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما میری اس دعوت کوقبول کریں گے کہ ہم سب کو مل کر اپنے خطے میں قیامِ امن اورمستقبل کی بہتری کیلیے تمام کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ عمران خان جو کہ ترک وزیراعظم کی دعوت پر 3روزہ دورے پر ترکی گئے ہوئے ہیں ،کو خط پہنچا دیاگیاہے، وہ وطن واپسی پر اس کاجواب پردیں گے۔
آئی این پی کے مطابق ایک غیرملکی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سوچ اقتدار اور ذاتی مفادات کے تحفظ کے سوا کچھ نہیں، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا سونامی سب کو عبرتناک شکست دیگا ، اقتدار میں آکر دہشت گردی کی جنگ سے الگ ہو جائیں گے، وزیرستان مارچ کامیاب رہا، ڈرون حملوں کیخلاف 26 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سامنے تاریخی احتجاجی مظاہرہ کریں گے، عمران خان نے کہا کہ میں خدا کے سوا کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتا ، ملک کیلیے جان بھی چلی جائے تو کوئی پروا نہیں۔