حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی

شوہر کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہوگئے آج خلع کا دعویٰ واپس لوں گی ،حمیراارشد

شوہر کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہوگئے آج خلع کا دعویٰ واپس لوں گی ،حمیراارشد ۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان صلح ہوگئی۔ جس کے بعد حمیراارشد آج خلع کا دعویٰ واپس لینے کے لیے عدالت سے رجو ع کرینگی۔

حمیرا ارشد اوران کے شوہراحمد بٹ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے اختلافات جاری تھے اور حمیراارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔ اس دوران حمیراارشد کے بھائی غلام عباس اورسخی سرور نے اہم کردارادا کرتے ہوئے دونوں کے درمیان اختلافات کو ختم کروادیا۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ دونوں کے درمیان صلح ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی کے تمام اختلافات بھی ختم ہوگئے۔


اس حوالے سے حمیرا ارشد نے ''ایکسپریس''سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں مجھے یہ احساس ہوا کہ لوگ میرے ساتھ کس قدر پیارکرتے ہیں۔ میرے مشکل وقت میں بہت سے لوگوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور خاص طورپرمیڈیا کے چند لوگوں نے تومجھے سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ صلح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے اوراحمد بٹ کے درمیان اختلافات ختم ہوچکے ہیں اوراب میں خلع کا دعویٰ بھی واپس لے رہی ہوں ۔ مجھے اب اپنے پرستاروں اورقریبی دوستوںکی دعائوں کی ضرورت ہے تاکہ میری آئندہ زندگی ماضی کی طرح خوش وخرم گزرے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2tq9zk_humera-ahmed_news
Load Next Story