پاکستانی جے ایف17 تھنڈرطیارے ایئرشو میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے

51واں ایئرشو فرنچ ایرواسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن کے تعاون سے 15تا 21جون ہوگا

51واں ایئرشو فرنچ ایرواسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن کے تعاون سے 15تا 21جون ہوگا ۔ فوٹو : اے پی پی

KARACHI:
3جے ایف17 تھنڈر طیاروں اورپاک فضائیہ کے پائلٹس وتکنیکی معاونین پرمشتمل ایک دستہ آج (جمعے کو)پیرس ایئرشو میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گیا۔


51 واں ایئرشو فرنچ ایرواسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن کے تعاون سے 15تا 21جون لابورج پارک ڈیس ایکسپوزیشن میں منعقد ہوگا۔ اس ایئرشو میں 44ممالک کی 2215فضائی کمپنیوں کے 150طیارے حصہ لیں گے اورپاکستان کا JF-17 تھنڈرطیارہ بھی اس میں شامل ہوگا۔ ایئرشو کے پہلے 4دن تجارتی مقاصدکے لیے مختص ہیں جبکہ باقی 3دن عوام کے لیے رکھے گئے ہیں۔
Load Next Story