ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایک ہفتے بعد 230 ارب کی کرپشن کے انکشاف کا کیا مقصد ہے اعتزاز احسن

230 ارب روپے کا مخصوص عدد کس طرح نکالا گیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، رہنما پیپلزپارٹی

ایپکس کمیٹی کےاجلاس کے ایک ہفتے بعد یہ انکشاف کرنے کا کیا مقصد ہے، رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو؛فائل

SWABI:
سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت ہونے والی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے ایک ہفتے بعد 230 ارب روپے سے متعلق انکشاف کئے جانے کا کیا مقصد ہے جب کہ اس حوالے سے ڈی جی رینجرز کی رپورٹ مبہم ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھتہ خوری، ایرانی تیل کی اسمگلنگ سمیت دیگرجرائم مشرف دور سے شروع ہوئے جب کہ کہا گیا کہ سندھ میں 230 ارب روپے کی کرپشن ہوئی لیکن مخصوص عدد کس طرح نکالا گیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ایپکس کمیٹی کےاجلاس کے ایک ہفتے بعد یہ انکشاف کرنے کا کیا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل سندھ میں کیسے آتا ہے، کیا ایران بلوچستان سرحد پر سندھ انتظامیہ ہے، ایرانی تیل، چائنہ کٹنگ یہ سب معاملات آج کے نہیں ان اعداد و شمار کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے جائیں اوریہ بھی بتایا جائے کہ اتنی بڑی کرپشن کب سے ہورہی ہے۔


سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن سے متعلق صوبائی حکومت سے بات ہوئی ہے تاہم زکواۃ، فطرہ اور کھالیں جمع کرنے اور چائنا کٹنگ سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں،سندھ حکومت کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے والے گزشتہ کئی سال سے کارروائیاں کررہے ہیں یا یہ ایک دو سال کی کارروائی ہے جوبھی الزامات ہیں وہ سندھ حکومت سے شیئرکرنے چاہیئیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2tpd05_aitzaz-ahsan_news
Load Next Story