خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کومبینہ دھاندلی کیخلاف 350 درخواستیں موصول

بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو 350 درخواستیں موصول ہوئی ہیں

مبینہ دھاندلی کے حوالے سے سب سے زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئیں۔ فوٹو; فائل

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو مبینہ دھاندلی کے حوالے 350 درخواستیں موصول ہوگئیں۔

الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 350 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے دوبارہ انتخاب کرانے کی تجویز دی گئی ہے، سب سے زیادہ درخواستیں پشاور سے موصول ہوئیں۔


دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران کو فردا فردا بلا کر ان سے دھاندلی کے حوالے سے پوچھا جائے گا اور پھر صوبے کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں بڑے پیمانے پرمبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
Load Next Story