بالی وڈ غیر مستحکم جگہ ہے جہاں ہر جمعہ کو تبدیلی آتی ہے شردھا کپور
جب میں کسی ناکامی کا سامنا کرتی ہوں تو پریشان ہونے کے بجائے خود میں حوصلہ پیدا کرتی ہوں، شردھا کپور
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جو اپنی ابتدائی 2 فلمیں''تین پتی'' اور ''لو کا دی اینڈ '' باکس آفس پر ناکام ہونے کی وجہ سے اپنا کیرئیر درست طور پر شروع تو نہ کرسکیں مگر آج وہ بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ان کی فلم اے بی سی ڈی 2بھی26جون کوریلیز ہونے جارہی ہے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک ایسی غیر مستحکم جگہ ہے جہاں ہر جمعہ کو تبدیلی آجاتی ہے۔
یہ بات انھوں نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہی، شردھا کا کہنا تھا اپنی پہلی ان دنوں فلموں کی ناکامی کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور اس وقت زہن میں آیا تھا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے مگر یہ صرف کچھ دیر کے لیے تھا اس کے بعد میں نے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنایا اور اب اس بات کی خوشی ہے کہ اس وقت کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب میرا برا دور گزر چکا ہے اوراسی وجہ سے میں یہ سمجھتی ہوں کہ بالی ووڈ میں ہر کسی پر اتارچرھاؤ کا دور آتا ہے آج کوئی کامیاب ہے تو دوسرا ناکام بھی ہے اور جو آج ناکام ہے کل کو وہ کامیاب ہوسکتا ہے اور جب میں کسی ناکامی کا سامنا کرتی ہوں تو پریشان ہونے کے بجائے خود میں حوصلہ پیدا کرتی اور دوبارہ کامیابی کے لیے جدوجہد شروع کردیتی ہوں۔
26 سالہ اداکارہ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر میرے اختیارمیں ہوتا کہ کس وقت فلمی دنیا کا رخ کرتی تو گرودت اور راج کپور کی فلمسازی کے دور کا انتخاب کرتی کیونکہ اس پورے دور میں آرٹ پر بھر پور توجہ دی جاتی تھی اور یہ آرٹ سے بھر پور دور تھا اس وقت کی فلموں میں آرٹ کے اسرار و رموز کا خاص خیال رکھا جاتاتھا مگر اب ایسا نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کی فلمیں بنائی جا رہی ہیں شردھا کا مذید کہنا تھا کہ آج بالی ووڈ میں بہت ساری خواتین کام کررہی ہیں اور میرے نزدیک یہ اداکاراؤں کے لیے بہترین دور ہے۔