ودیا پاکستانی خواتین عمر شریف اورراحت کی مداح نکلیں

پاکستانی خواتین بہت حسین ہیں،کسی پاکستانی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کرونگی، ودیا بالن

پاکستانی خواتین بہت حسین ہیں،کسی پاکستانی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کام کرونگی، ودیا بالن ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو سب سے حسین قراردیدیا۔ڈرٹی پکچرز جیسے بے باک کردار ادا کرنے کے حوالے سے مشہور اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔


بھارت میں ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بے پناہ پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراثر اورپرروح موسیقی ہر ایک دل کو لبھاتی ہے اور پاکستانی موسیقار اس فن میں کمال رکھتے ہیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ وہ عابدہ پروین سے چند سال قبل ملی تھیں اور انھوں نے کہا کہ ''میرے خدا!ان کی آواز میں بے پناہ اثر ہے''۔ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن عمر شریف کا مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پردیکھتے گزرا ہے۔ ودیا نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کے ساتھ پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔
Load Next Story