بھارت میں امونیا گیس کے اخراج سے 6 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

دوراہا بائی پاس روڈ پر امونیا گیس سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرا گیا

امونیا سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرانے کے بعد پھنسا ہوا ہے۔ فوٹو: آئی بی این

لاہور:
بھارتی ریاست پنجاب میں ٹینکر سے امونیا گیس لیگ ہونے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں دوراہا بائی پاس روڈ پر امونیا گیس سے بھرا ٹینکر پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گیس لیک ہو گئی، اموینا گیس کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے امونیا گیس سے متاثرہ افراد کو لدھیانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Load Next Story