ڈی جی رینجرزکی صوبائی ایپکس کمیٹی کوبریفنگ پرتحقیقات کے لئے ٹاسک فورس قائم

ٹاسک فورس دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مختلف پہلو کی جانچ پڑتال اور اس کی روک تھام کے لئے تجاویز دے گی

ڈی جی رینجرز سندھ نے بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، چائنا کٹنگ اور ایرانی پیٹرول سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی میں استعمال ہونے کا بتایا تھا فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کی ایپکس کمیٹی کو دی گئی بریفنگ پر تحقیقات کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی۔


وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کی ایپکس کمیٹی میں پیش کردہ رپورٹ پرٹاسک فورس قائم کردی ہے جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ غلام سرورکورائی ہوں گے جب کہ سیشن جج ارجن رام اورسیکرٹری داخلہ مختیارسومرو بھی اس میں شامل ہوں گے، ٹاسک فورس دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مختلف پہلو کی جانچ پڑتال اوراس کی روک تھام کے لئے تجاویزدے گی۔

واضح رہے کہ ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے 4 جون کو ایپکس کمیٹی کو بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، چائنا کٹنگ اورایرانی پیٹرول سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی میں استعمال ہونے کا بتایا تھا۔
Load Next Story