ایم کیوایم کا سندھ بجٹ کے خلاف صوبے بھر میں آدھے دن کی ہڑتال کا اعلان
دوپہر ایک بجے تک عوام اپنا کاروبار بحال کرلیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے آج آدھے دن کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دوپہر ایک بجے تک کاروباری سرگرمیاں بحال کی جاسکیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق ایم کیوایم نے سندھ کا شیڈو بجٹ صوبائی حکومت کو پیش کیا تھا جس میں کئی تجاویز دی گئی تھیں تاہم حکومت نے بجٹ میں ان تجاویز کو شامل نہیں کیا جب کہ بجٹ میں شہری علاقوں کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور کراچی، حیدرآباد کے لیے کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا۔
رابطہ کمیٹی نے بجٹ کو سندھ دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف آج آدھے دن کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور اس موقع پر رابطہ کمیٹی کی جانب سے آج شہر بھر میں ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خلاف آئندہ بھی احتجاج کیا جائے گا تاہم پہلے مرحلے میں ہڑتال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 7 کھرب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا ہے جس میں کراچی کے لیے 49 جب کہ حیدرآباد کے لیے 37 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ttlzq_mqm_news