لاس اینجلس میں خلائی شٹل اینڈیور کی نمائش جاری
خلائی شٹل "اینڈیور" کی نمائش جا ری.
امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 17000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والا خلائی جہاز اینڈیور، 2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےسڑکوں پر سفر کررہا ہے، 75 ٹن وزنی اس خلائی جہاز نے 1992 میں اپنی خلائی پروازوں کا آغاز کیا تھا، شہر کی شاہراہوں سے جہاز کو گزارنے کے لیے 400 درختوں کو کاٹا گیا ہے، بجلی کے تاروں اور ٹریفک لائٹس کو بھی وقتی طور پر اتارا لیا گیا ہے، جہاز کو دیکھنے کے لئے شہر کے رہائشیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے۔