سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی صوبے میں آدھے دن کی ہڑتال

ایم کیو ایم کی جانب سے کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے دوپہر ایک بجے تک تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی

ایم کیوایم نے بجٹ کو سندھ دشمن اور متعصبانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے صوبائی بجٹ کے خلاف سندھ بھر میں آدھے دن کی ہڑتال کی گئی جس کے بعد کاروبار زندگی بحال ہوگیا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کے خلاف آدھے دن کی ہڑتال کی کال دی تھی جس کے بعد کراچی سمیت حیدرآباد،نواب شاہ، میرپورخاص اورسکھر سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ہڑتال کی گئی جس کے دوران کاروباری مراکز پیٹرول پمپس بندرہے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے صوبائی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا اور کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے دوپہر ایک بجے تک تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2txcif_karachi-strike_news
Load Next Story