ملالہ قوم کی بیٹی اور علم کااجالا ہے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں الطاف حسین

ایم کیو ایم نے ہمیشہ نتائج کی پروا کئے بغیر قوم کی بیٹیوں کے لئے، ڈرون حملوں اور ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ملالہ ، کائنات اور شازیہ کے لئے دل سے دعا کی جائے، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملالہ قوم کی بیٹی اور علم کااجالا ہے، ان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کراچی میں ملالہ یوسفزئی پرحملے کے خلاف ایم کیوایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملالہ اور ساتھی طلبہ پر طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، ملالہ پر حملہ نظریہ پاکستان پر حملہ ہے وہ علم کا اجالا ہیں، ملالہ پر حملے کرنے والے انسان نہیں دندے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ پاکستان کی مسلح افواج کہاں ہے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کیوں نہیں کررہی، آج مذہبی اور سیاسی جماعتیں خاموش کیوں ہیں،عوام صرف پاکستان کی بقا اور سلامتی چاہتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملالہ پاکستان میں رہنے والی لاکھوں لڑکیوں کے لئے مشعل راہ ہیں، ملالہ کی تمام تر کوششیں رسولﷺ کے احکامات کے مطابق ہیں،نبی کریم ﷺ نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ پر زور دیا ہے، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا "تعلیم حاصل کرو چاہے چین جانا پڑے"، ہم اعلی تعلیم کے بغیر دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

الطاف حسین نے کہا کہ طالبان کے خلاف فتوی دینے والے مفتیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ملالہ ، کائنات اور شازیہ کے لئے دل سے دعا کی جائے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ نتائج کی پروا کئے بغیر قوم کی بیٹیوں کے لئے، ڈرون حملوں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story