انگلش کاؤنٹی میچ کے دوران کھلاڑی ٹکرانے کے بعد بیہوش ہوگئے
ایک کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کھلاڑی کی آنکھ کے قریب شدید چوٹیں آئیں۔
انگلش کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کھلاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر سے دونوں کھلاڑی گراؤنڈ میں بہیوش ہوگئے جس کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔
انگلش کاؤنٹی ٹیم سس سکس اور سریس نیٹ ویسٹ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی میچ اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب سس سکس ٹیم کے کھلاڑی اسٹیفن پائلٹ نے زوردار شارٹ کھیلتے ہوئے گیند کو ہوا میں بلند کیا جسے پکڑنے کے لئے نیٹ ویسٹ کے کھلاڑی ہینری کوئی اور رائے برن دوڑتے ہوئے گیند کے نیچے آئے لیکن گیند پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کے درمیان زور دار تصادم ہوگیا جس کے بعد دونوں کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی بیہوش ہوگئے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد فزیو تھراپسٹ، میڈیکل اسٹاف اورڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز فوری طور پر ان کے پاس پہنچے لیکن کھلاڑیوں کے جسم کی حرکت جب ساکن دکھائی دی تو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا جہاں امدادی ٹیموں نے دونوں کھلاڑیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہینری کوئی کے دانت رائے برن کے چہرے پرلگے جس سے ہینری کا جبڑا ٹوٹ چکا ہے جب کہ رائے برن کی بائیں آنکھ کے قریب شدید چوٹ آئی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2u2jji