سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیر اعلی قائم علی شاہ کو جاتا ہے آصف زرداری

آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سابق صدر

آپریشن ضرب عضب کے دوران افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی، آصف زرداری فوٹو: فائل 

KARACHI:
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیر اعلی قائم علی شاہ سمیت سندھ پولیس اور آئی جی کو جاتا ہے۔

رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں 25ویں ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پولیس کی مضبوطی سندھ میں قیام امن کی ضمانت ہے اور صوبہ سندھ میں جرائم میں کمی کا سہرا وزیراعلی سید قائم علی شاہ سمیت سندھ پولیس اور آئی جی کو جاتا ہے، پولیس کے مسائل صرف ان کے نہیں بلکہ ہم سب کے ہیں، جس طرح مسلح افواج میں سپاہیوں کا خیال کیا جاتا ہے اسی طرح پولیس میں بھی اب افواج کی طرح شہادت کے بعد گھر اور مراعات دی جائیں گی جب کہ ڈیوٹی پر موجود افسران کے لیے بھی رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔


سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران افواج پاکستان نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، اس کی بھرپور کامیابی پر آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کی سلامتی کو قائم رکھا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2u3e2p_asif-zardari_news
Load Next Story