رینجرز کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفترکا محاصرہ متعدد فائلیں قبضے میں لے لیں
کارروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے قائم مقام ڈی جی سے بیرون ملک جانے والے سابق ڈی جی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی
رينجرز نے سندھ بلڈنگ كنٹرول اتھارٹی كے دفتر ميں چھاپہ ماركر اہم ترين ريكارڈ اپنے قبضے ميں لے ليا جب کہ قائم مقام ڈائريكٹر جنرل ايس بی سی اے ممتاز حيدر سے ريكارڈ سے متعلق اہم معلومات حاصل كی گئيں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رينجرز كے اہلكاروں نے دوپہر کے اوقات میں سوک سينٹر ميں واقع سندھ بلڈنگ كنٹرول اتھارٹی كے دفتر كا محاصرہ كيا اور اس دوران كسی كو بھی اندر آنے اور باہر جانے سے نہيں روكا گیا۔ ذرائع کے مطابق رينجرز افسران نے سندھ بلڈنگ كنٹرول اتھارٹی كے حكام سے پوچھ گچھ كے بعد اہم ترين ريكارڈ اپنے قبضے ميں لے ليا جو 2 سے 3 درجن فائلوں پر مشتمل ہے جب کہ اس دوران رينجرز افسران نے سندھ بلڈنگ كنٹرول اتھارٹی كے قائم مقام ڈائريكٹر جنرل ايس بی سی اے ممتاز حيدر سے ان كے دفتر ميں طويل ملاقات كی اور تحويل ميں ليے جانے والے ريكارڈ سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل كيں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رينجرز اہلكاروں نے سركاری زمينوں ميں گھپلے، رفاعی پلاٹوں كو رہائشی اور كمرشل منتقلی كے ليے ماسٹر پلان كے قوائد و ضوابط ميں خلاف ضابطہ ترميم، كاغذات ميں ہيرا پھيری، رہائشی اراضی كو كمرشل منتقلی، كثير المنزلہ عمارتوں كے نقشوں كی اجازت ميں گڑ بڑ سے متعلق ريكارڈ تحويل ميں ليا جس پر بڑے پيمانے پر چھان بين كی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رينجرز كی جانب سے كارروائی 3 گھنٹے تک جاری رہی اور اس دوران ايس بی سی اے كے اطراف رينجرز كی بھاری نفری تعينات رہی جب كہ كارروائی میں رینجرز کے نقاب پوش اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2u1quv_sbca_news