پیرس ایئرشو میں پاکستانی شاہینوں نے دیکھنے والوں پر اپنی دھاک بٹھادی
بوئنگ 787 طیاروں نے افقی پرواز کر کے لوگوں کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہونے پر مجبور کردیا
فرانس میں ہونے والے سالانہ ایئر شو میں یوں تو دنیا بھر کے طیارے اپنے کرتب اور جدت سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں لیکن اس بار شو میں فرانس کے طیاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی طیاروں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حاضرین کےدلوں کی دھڑکنیں روک دیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر شو میں شامل بوئنگ 787 طیاروں نے افقی پرواز کر کے لوگوں کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہونے پر مجبور کردیا لیکن اسی شو میں پاکستانی جے ایف تھنڈر 17 کے پائلٹ نے اپنی مہارت سے ایسے کرتب دکھائے کہ لوگوں کو اپنے دل کی دھڑکنیں رکتی محسوس ہوئیں اور لوگ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے جب کہ اس شو میں پاکستان کو پہلی بار اس طیارے کی فروخت کا آرڈربھی مل گیا۔
پیرس ایئرشو کے دوران پاکستان میں تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 کے پہلے غیر ملکی آرڈرملنے پر وہاں موجود پاک فضائیہ کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ آفیسر ایئرکموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملک کے ساتھ جے ایف 17 طیارے کی فروخت کے پہلے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں جس کے تحت طیارے 2017 میں فراہم کئے جائیں گے۔
ائیرکموڈور خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے آرڈر حاصل کرنے کے لئے پیرس ایئرشو اچھا مقام ہے جہاں فرنچ ممالک کو اس کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے جب کہ دیگر 11 ممالک نے بھی پاکستانی لڑاکا طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2u1e26_jf-thunder_news