افریقی ملک چاڈ میں خودکش حملہ27 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہے

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے، فوٹو:فائل

وسطی افریقا کے ملک چاڈ کے دارالحکومت اینجمینا میں پولیس ہیڈ کوارٹرزاورٹریننگ اکیڈمی پر 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چاڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر اور پولیس اکیڈمی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت اطراف میں کھڑے 27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملوں میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکوحرام ملوث ہے جس کا ہدف پولیس اہلکارتھے جب کہ ایک بیان میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم افراد کو نشانہ بنایا ہے انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا اور وہ جہاں بھی ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چاڈ میں اس شدت کا یہ پہلا خودکش حملہ ہے، علاقے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف قائم 4 ملکی اتحاد کا بھی حصہ ہے اور اس کی افواج سرحدی علاقوں اور نائجیریا میں شدت پسند گروہ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے.
Load Next Story