کروشین پلیئر اینا کونجو نے ناٹنگھم ویمنز ٹینس ٹرافی جیت لی

فائنل میں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کیخلاف 1-6، 6-4 اور6-2 سے کامیابی حاصل کرلی

فائنل میں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کیخلاف 1-6، 6-4 اور6-2 سے کامیابی حاصل کرلی،فوٹو : فائل

جواں سال کروشین پلیئر اینا کونجو نے ناٹنگھم ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔


انھوں نے فائنل میں رومانیہ کی مونیکا نیکولیسکو کیخلاف 1-6، 6-4 اور6-2 سے کامیابی حاصل کرلی، گذشتہ روز اینا نے بارش سے متاثرہ ایونٹ میں 2 میچز کھیل کرفائنل میں جگہ بنائی تھی، گراس کورٹ ٹورنامنٹ میں17سالہ اینا نے بارش کے سبب تاخیرکا شکار ہونے والے کوارٹر فائنل میں امریکی حریف ساشیا ویکری کو6-2 اور6-2 سے زیر کیا، اس کے بعد فائنل فور میں امریکی کھلاڑی الیسون ریسکی کو 6-4 اور6-3 سے ٹھکانے لگایا، ایونٹ کو سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کی تیاریوں کے تناظر میں دیکھاگیا، ومبلڈن ٹورنامنٹ 29 جون سے شروع ہوگا۔
Load Next Story