جیمی اوورٹن نے انگلش اسکواڈمیں جڑواں بھائی کریگ کو جوائن کرلیا
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے بدھ کو ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔
جیمی اوورٹن نے انگلش اسکواڈ میں اپنے جڑواں بھائی کریگ کو جوائن کرلیا، انھیں نیوزی لینڈ کیخلاف باقی 2 ون ڈے میچز کیلیے انجرڈ فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی جگہ طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جیمی کے بھائی آل رائونڈر کریگ اوورٹن کو کرس جورڈن کی جگہ اسکواڈ میں جگہ ملی تھی۔ دونوں 21 سالہ اوورٹنز سمرسٹ کی جانب سے کھیلتے اور انٹرنیشنل لیول پر انٹری کے منتظر ہیں۔ اب تک انگلینڈ کی سینئر ٹیم میں کوئی بھی جڑواں بھائی ایک ساتھ نہیں کھیل سکا،آسٹریلیا میں اسٹیووا اور مارک وا نے ایک ساتھ کامیاب دور گزارا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ہمیش اور جیمز مارشل کھیل چکے ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے بدھ کو ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔