الطاف حسین کا ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

اسمبلی میں ہمارا مذاق اڑایا گیا اور وہاں موجود لوگ تماشائی بنے رہے اس لئے اب قیادت نہیں کر سکتا، الطاف حسین

واجہ آصف کے بیان نے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے، قائد ایم کیوایم فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر پارٹی قیادت چھورنے کا اعلان کردیا ہے۔


اپنے ایک انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ افراد نے موجودہ بھارت کے مختلف علاقوں سے پاکستان ہجرت کی، جس میں مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار اور حیدر آباد دکن سمیت کئی ریاستوں کے افراد شامل ہیں لیکن وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گزشتہ روز اسمبلی میں جالندھر اور لدھیانہ سے آنے والوں کو ہی مہاجر قرار دے کر دوسروں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ انہوں نے مسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کے لئے 37 سال تک کوشش کی لیکن اسمبلی میں ہمارا مذاق اڑایا گیا اور وہاں موجود لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔ اب بہت ہو چکا، وہ اب مزید قیادت نہیں کرسکتے۔ اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی تو ہیں لیکن اب پارٹی کی قیادت سے وہ الگ ہورہے ہیں۔
Load Next Story