باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سفر آج کریں سامان کل ملے گا

ابو ظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان وہیں بھول آئی

پی کے 262 کا عملہ 150 سے زائد مسافروں کا سامان ابو ظہبی میں چھوڑ کر آیا۔ فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن سے وابستہ باکمال لوگ ابو ظہبی سے وطن واپس آنے والے مسافروں کا سامان وہیں بھول آئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 262 کا عملہ 150 سے زائد مسافروں کا سامان ابو ظہبی میں ہی چھوڑ کر آیا۔ منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد مسافروں نے سامان نہ ملنے پر احتجاج کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ابو ظہبی میں ہی چھوٹ گیا ہے اوٍر اب یہ سامان کل آئے گا۔

دوسری جانب مسافروں کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر کوئی اعلیٰ افسر موجود نہیں جو انہیں اس تسلی بخش جواب دے۔
Load Next Story