آسٹریلیا میں کرکٹ حقوق حاصل کرنے کے لیے نشریاتی اداروں میں جنگ

چینل 9 اور فاکس اسپورٹس کو فری ٹو ایئر چینل ٹین نیٹ ورک سے خطرہ لاحق ہے

چینل 9 اور فاکس اسپورٹس کو فری ٹو ایئر چینل ٹین نیٹ ورک سے خطرہ لاحق ہے۔ فوٹو فائل

HYDERABAD:
آسٹریلیا میں کرکٹ حقوق حاصل کرنے کیلیے بڑے نشریاتی اداروں میں جنگ شروع ہوگئی۔


اس وقت آسٹریلوی انٹرنیشنل کرکٹ کے حقوق چینل 9 کے پاس ہیں جس نے 7 برس کیلیے 315 ملین ڈالر کی ڈیل کی تھی جوکہ اب سمر سیزن کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوجائے گی۔ اسی طرح سی اے نے اپنے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ بگ باش کے حقوق فاکس اسپورٹس کو ایک برس کیلیے دیے، ان میچز کی ریٹنگ بہت زیادہ رہی تھی اس لیے بورڈ کواگلے پانچ برس کیلیے بگ باش کی نشریاتی ڈیل سے 100 ملین ڈالر کی اضافی کمائی کا امکان ہے۔

چینل 9 اور فاکس اسپورٹس کو فری ٹو ایئر چینل ٹین نیٹ ورک سے خطرہ لاحق ہے جس نے کرکٹ اور ٹینس مقابلوں کو فری ٹو ایئر نشر کرنے کیلیے بڈ دینے کا اعلان کیا ہے، کامیابی کی صورت میںشائقین عام ٹی وی انٹینا کی مدد سے کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
Load Next Story