آسٹریلیا بگ باش کو بھارتی تڑکا لگانے کیلیے کوشاں
نیو سائوتھ ویلز کے چیف بی سی سی آئی کو ایونٹ کیلیے پلیئرز دینے پر راضی کریں گے۔
KARACHI:
آسٹریلیا نے اپنے ٹوئنٹی20 ایونٹ بگ باش کو بھارتی تڑکا لگانے کا پروگرام بنالیا۔
اپنی لیگ کیلیے بی سی سی آئی کو کھلاڑی ریلیز کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردیں، نیوسائوتھ ویلز کرکٹ کے چیئرمین ہیری ہری ناتھ بھارتی دورے میں آفیشلز سے ملاقاتیں کریں گے۔ بھارتی بورڈ نے انٹرنیشنل سے لے کر لیگ کرکٹ تک سب کو اپنے کنٹرول میں کیا ہوا ہے اس کی دولت اور بھارت کی بہت بڑی کمرشل مارکیٹ دیگر بورڈز کو اس کی خوشامد پر مجبور کیے رکھتی ہے۔
بھارتی ٹوئنٹی 20 ایونٹ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹرز جلوہ افروز ہوتے ہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بدلے میں بھارتی بورڈ اپنے کسی بھی کھلاڑی کو باہر جاکر لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔گذشتہ برس بھارتی بورڈ کی جانب سے آخری لمحات میں کھلاڑی بھیجنے سے انکار کی وجہ سے سری لنکا کو اپنی لیگ ہی ملتوی کرنا پڑی تھی اوراس بار بھی بھارت کا کوئی کھلاڑی اس میں شامل نہیں تھا۔ آسٹریلیا بھی گذشتہ برس سے اپنے ٹوئنٹی 20 ایونٹ بگ باش کی ازسرنو تشکیل کرچکا لیکن اس میں بھی بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، اس لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی بگ باش لیگ کو بھارتی تڑکا لگانے کیلیے بی سی سی آئی سے رابطہ کرلیا ہے۔
کرکٹ نیو سائوتھ ویلز کے چیئرمین ہیری ہری ناتھ آئندہ ماہ اپنی اسٹیٹ کے سربراہ بیری او فیریل کی سربراہی میں ٹریڈ ڈیلی گیشن کے ہمراہ بھارت آئیں گے جہاں پر ان کی بھارتی بورڈ کے آفیشلز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ہیری ہری ناتھ کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو دوسرے ممالک کی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا مگر کرکٹ آسٹریلیا کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اگر بگ باش کی ہر فرنچائز کو ایک ایک بھارتی کھلاڑی کی خدمات حاصل ہوجائیں تو یہ ایونٹ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوجائے گا۔