ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے غائب کیا جارہا ہے الطاف حسین

رینجرز کی حراست میں کارکنان کا ماورائے عدالت قتل معمول بن چکا ہے، قائد ایم کیوایم

دانشور،قلم کار زبانی جمع خرچ سے رینجرزکی حمایت میں تعریفی کلمات کہنے کے بجائے پاکستان کی بقاء وسلامتی کی فکرکریں، الطاف حسین، فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے غائب کیا جارہا ہے جب کہ گرفتارشدگان کو کئی کئی مہینے لاپتا رکھا جاتا ہے اورپھر کئی دن تک غیرقانونی حراست میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہرکی جاتی ہے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاریوں کی آڑ میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ایساسفاکانہ اورظالمانہ سلوک نہ صرف سراسرغیرانسانی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور آئین پاکستان کے بھی سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران کوگرفتارکرکے غائب کیا جارہا ہے، گرفتارشدگان کو کئی کئی مہینے لاپتا رکھا جاتا ہے اورپھرکئی دن تک غیرقانونی حراست میں تشددکانشانہ بنانے کے بعد گرفتاری ظاہرکی جاتی ہے جب کہ گرفتار کارکنان پر بہیمانہ تشدد سے دوران حراست ان کا ماورائے عدالت قتل بھی روز کا معمول بن چکا ہے۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ صدرمملکت ممنون حسین اپنے اختیارات استعمال کرکے سندھ کے عوام کو رینجرزکے ظلم وستم اورناجائزگرفتاریوں کے عمل سے باز رکھیں، صدرمملکت یہ بھی یادرکھیں کہ پاکستان کے آئین اورقانون کی حرمت و پاسداری کرنا رینجرزکے لئے بھی اسی طرح ضروری ہے جس طرح کسی عام شہری کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دانشور،قلم کار زبانی جمع خرچ سے رینجرزکی حمایت میں تعریفی کلمات کہنے کے بجائے پاکستان کی بقاء وسلامتی کی فکرکریں جو انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ucysq_altaf-hussain_news
Load Next Story