رمضان میں زبردستی فطرہ وصولی کی اطلاع 1101 پر دی جائے ترجمان رینجرز سندھ

رمضان المبارک میں پولیس سے مل کر بہترین سکیورٹی انتطامات کیے جائیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، فوٹو:فائل

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ شہری رمضان المبارک میں زبردستی فطرہ وصولی کی اطلاع 1101 کی ہیلپ لائن پر دیں۔


ترجمان رینجرز کےمطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈی جی رینجرز نے علما کو شہر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں کمی پر بریفنگ دی جب کہ علمائے کرام نے بھی رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار دیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پولیس سے مل کر بہترین سکیورٹی انتطامات کیے جائیں گے، علمائے کرام بھی ماہ مقدس میں اتحاد و یکجہتی کی مثال قائم کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری رمضان میں زبردستی فطرہ وصولی کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔
Load Next Story