وزیراعلیٰ سندھ کی رینجرز کو دائرہ اختیار میں رہنے کی ہدایت

رینجرز کو دہشت گردی اور سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اختیارات دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کا ڈی جی رینجرز کو خط

وزیراعلیٰ سندھ کا ایس بی سی اے اور لائنز ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر رینجرز کے چھاپوں پر تحفظات کا اظہار، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو خط بھیجا گیا ہے جس میں رینجرز کو دائرہ اختیار میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو خط بھیجا گیا ہے جس میں رینجرز کو کہا گیا ہےکہ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردی اور سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اختیارات دیئے گئے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں رینجرز کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور لائنز ایریا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر چھاپوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ رینجرز نے اس طرح کی کارروائیاں کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے لہٰذا رینجرز حکام اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں کیونکہ صوبے میں رینجرز کے کردار کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی واضح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خط کی ایک نقل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ud417_qaim-ali-shah_news
Load Next Story