لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کی ایان علی کی درخواست ضمانت سننے سے معذرت
جسٹس عبدالسمیع خان پرمشتمل ایپلٹ بنچ موجود ہے اس لئے مناسب ہے کیس سماعت کے لئے اس بنچ میں منتقل کیا جائے،عدالت
LAYYAH:
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست سننے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ایان علی کے وکیل اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ایان علی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست پیش کی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا جب کہ انہوں نے کہا کہ جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ایپلٹ بنچ موجود ہے اس لئے مناسب ہے کیس سماعت کے لئے اس بنچ میں منتقل کیا جائے۔