خواجہ آصف کے بیان پر ایم کیو ایم کا قومی اور سندھ کے اجلاس سے واک آؤٹ
جب تک جب تک خواجہ آصف معافی نہیں مانگتے تو اس وقت تک ایوان میں نہیں آئیں گے، آصف حسنین
وزیر دفاع خواجہ آصف کے مہاجروں سے متعلق بیان پر متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما آصف حسنین کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی شدید مذمت کی جب کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ آصف حسنین کا کہنا تھا کہ جب تک جب تک خواجہ آصف معافی نہیں مانگتے تو اس وقت تک ایوان میں نہیں آئیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے سندھ اسمبلی میں خواجہ آصف کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی تو اسپیکر آغا سراج درانی نے یہ کہہ کر اجازت دینے سے انکار کردیا کہ بجٹ سیشن پر بلائے گئے اجلاس میں قانون کے مطابق کسی اور ایجنڈے پر بات نہیں ہو سکتی جس پر ایم کیو ایم کے اراکان الطاف حسین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے چند روز قبل جالندھر اور لدھیانہ کے علاوہ دیگرعلاقوں سے ہجرت کر کے آنے والوں کو 'جعلی مہاجر' کہا گیا تھا۔