وائس چیرمین فش ہاربر اتھارٹی کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا

ملزم کرپشن کی 70 فی صد رقم بلاول ہاؤس پہنچاتا تھا اور اس کا بھائی سانحہ صفورہ کا ماسٹرمائنڈ ہے، رینجرز وکیل

سلطان قمر صدیقی کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وائس چیرمین فش ہاربر اتھارٹی سلطان قمر صدیقی کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔

رینجرزاہلکاروں نے سلطان قمر صدیقی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 7 کے رو برو پیش کیا۔ اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سلطان قمر صدیقی کرپشن، دہشت گردوں کی معاونت، اسلحے کی اسمگلنگ اور زمینوں پر قبضے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ملزم کا بھائی سانحہ صفورہ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش کرپشن اور دیگرذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کا 70 فیصد بلاول ہاؤس کو دینے کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مزید تفتیش کےلئے ملزم کو رینجرز کی تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90 روز کےلئے رینجرز کے حوالے کردیا۔


واضح رہے کہ سلطان قمر صدیقی کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا اور پاکستان پیپلزپارٹی سے وابستگی بتائی جارہی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2uh301_qamar-siddiqui_news
Load Next Story