بے خوف انگلش ٹیم سے حریف خوفزدہ ہونے لگے

انگلینڈ نے بدھ کی شب چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی

انگلینڈ نے بدھ کی شب چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی

QUETTA:
بے خوف انگلش ٹیم سے حریف خوفزدہ ہونے لگے، نئی حکمت عملی نے اسکواڈکی کارکردگی بہتر بنادی،کیویز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ریکارڈ ہدف پانے پر پلیئرز کی ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے بدھ کی شب چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-2 سے برابر کردی تھی،ٹیم نے 350 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ پر 44 اوورز میں حاصل کیا تھا،اس کامیابی میں کپتان مورگن کے 113 اور جوئے روٹ کے ناقابل شکست 106 رنز نے اہم کردار ادا کیا،الیکس ہالز نے بھی 67 رنز بنائے، ٹیم نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اور مجموعی طور پر چوتھا بڑا ہدف حاصل کیا۔


اس سے قبل پاکستان کے خلاف 2000 میں کراچی میں سب سے زیادہ 306 رنز پانچ وکٹ پر بناکر میچ اپنے نام کیا تھا۔ مورگن کا یہ اس سیریز میں چوتھا ففٹی پلس اسکور رہا جو کسی بھی انگلش کپتان کا ایک ریکارڈ ہےْ۔

انھوں نے جوئے روٹ کے ساتھ 198 رنز کی شراکت بنائی جو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں کسی بھی وکٹ کیلیے ریکارڈ ہے، یہ انگلینڈ کی کسی بھی وکٹ کیلیے دوسری بڑی پارٹنر شپ ثابت ہوئی،ٹیم نے 36 بالز قبل ہی کامیابی اپنے نام کی، یہ ون ڈے میں 350 پلس کا ہدف حاصل کرنے میں باقی بچنے والی گیندوں کی دوسری بڑی تعداد ہے، اس سے قبل بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 360 رنز کا ہدف 39 بالز قبل پایا تھا۔اس سیریز میں اب تک 21 ففٹی پلس اسکور بن چکے جو انگلینڈ میں کسی بھی پانچ ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں سب سے زیادہ ہیں۔
Load Next Story