وزارت پانی و بجلی نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
سحرو افطار کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 1300 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے، وزارت پانی و بجلی
وزارت پانی و بجلی نے وزیراعظم نواز شریف کی رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ہے سحرو افطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا ئے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سحرو افطار کے اوقات میں بجلی کا شارٹ فال 1300 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے لہذا سحروافطار کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی نے صارفین سے سحرو افطار کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت دی تھی کہ سحرو افطار کے اوقات میں پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجود پہلی سحری کے موقع پر ملک کے بیشتر حصوں میں لوڈ شیڈنگ دیکھنے میں آئی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ummuy_abid-sher-ali_news