بنگلا دیشی بولر کو دھکا دینے پر بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد
آئی سی سی نے تلخ کلامی کرنے پر بنگلا دیشی بولر مستفیض الرحمان پر بھی 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے
لاہور:
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کے دوران رن بناتے ہوئے مخالف ٹیم کے بولر کو دھکا دینے پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بولر مستفیض الرحمان کو دھکا دینے پر بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے بنگلا دیشی بولر پر بھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی بولر مستفیض الرحمان کو بیٹنگ کے دوران دھکا دے کر گرا دیا تھا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔