پاکستان جانے کا دل چاہتا ہے اور ضرورجاؤں گی کرینہ کپور
پاکستان کے دورے کے لیے متعدد بار لاہور سے دعوت مل چکی ہے، بالی ووڈ اداکارہ
FAISALABAD:
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا کہنا ہے کہ متعدد بار دورہ پاکستان کی دعوت مل چکی ہے جب کہ میرا بھی وہاں جانے کا دل چاہتا ہے اور ضرور پاکستان جاؤں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپورآج کل اپنی نئی آنے والی فلم''بجرنگی بھائی جان'' کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھاکہ پاکستانی کھانے بہت لذیز ہوتے ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں، پاکستان جانےکا دل چاہتا ہے اور ضرور جاؤں گی۔
کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ متعدد بار لاہور سے پاکستان آنے کی دعوت مل چکی ہے کیونکہ سیف علی خان کاخاندان وہیں مقیم ہے اس لیے جب بھی موقع ملا تو ہم دونوں وہاں ضرور جائیں گے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم''بجرنگی بھائی جان'' میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس میں ان کا کردار چاندنی چوک کی ایک اسکول ٹیچرکا ہے جو سلمان خان کو پاکستان سے آنے والی بچی کے حوالے سے بہت مدد دیتی ہے۔