عمر گل سے چند سوالات
یارکرز کرنا میری سب سے نمایاں خصوصیت ہے، عمر گل
DERA ISMAIL KHAN:
کرکٹ کی ایک غیر ملکی ویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی کرکٹر عمر گل سے مختصر سوال و جواب پر مشتمل یہ گفتگو شائع کی۔ اس دلچسپ گفتگو کا اردو ترجمہ قارئین کی نذر کیا جا رہا ہے۔
٭ اپنے آپ کو ایک لفظ میں متعارف کرائیں؟
مددگار۔ (Helpful)
٭ کچھ الفاظ یا جملے، جو آپ زیادہ بولتے ہیں؟
میں ہمیشہ انشاء اللہ کہتا ہوں۔
٭ آپ کی سب سے نمایاں خصوصیت کیا ہے؟
میرے خیال میں یارکرز گیندیں کرنا۔
٭ اگر آپ اپنے ماضی کو بدلنے پر قادر ہوں، تو ماضی کی کس چیز کو بدلنا چاہیں گے؟
جب میں بچہ تھا، تب انجینئر بننا چاہتا تھا۔ میں ایک اچھا طالب علم تھا لیکن پھر میں نے کرکٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔
٭ خوشی سے آپ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
جب میں اپنے خاندان کو خوش دیکھتا ہوں، یہ بات ہمیشہ مجھے خوشی دیتی ہے۔
٭ دوسروں میں کون سی بات آپ کو سب سے زیادہ ناپسند ہے؟
میں بدتمیز اور مغرور لوگوں کو پسند نہیں کرتا۔
٭ کس زندہ شخصیت کو آپ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور کیوں؟
سکوائش کے کھلاڑی جہانگیر خان۔ وہ ورلڈ چمپئین ہیں۔ ہم سب پاکستانیوں کو ان پر فخر ہے۔ اس کے علاوہ ہم دونوں کا تعلق ایک ہی شہر سے ہے۔ میں نے ہمیشہ ان کی اپنے کھیل سے لگن اور سخت محنت سے انسپریشن حاصل کی ہے۔
٭ آپ کو سب سے زیادہ افسوس کس بات کا رہا ہے؟
2011ء ورلڈکپ سیمی فائنل میں انڈیا سے شکست۔
٭ وہ کون سے اہم اسباق ہیں، جو زندگی نے آپ کو سکھائے ہیں۔
میرے خیال میں ہم ہمیشہ زندگی سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے جاتے ہیں، آپ کا اپنی زندگی میں موجود لوگوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
٭ اگر آپ حیوان ہوتے تو کیا ہوتے اور کیوں؟
شیر۔ کیونکہ وہ جنگل کا بادشاہ ہے۔
٭ سب سے خوبصورت چیز، جو آپ نے اپنی زندگی میں دیکھی ہے؟
میری تین سالہ بیٹی۔
٭ ٹوٹے دل والوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
جب میں اداس ہوں، تو خاموش رہتا ہوں۔ اس وقت میں کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتا۔ تھوڑی دیر بعد میں پھر سے نارمل ہو جاتا ہوں۔
٭ دنیا میں کیا غلط ہے؟
ماضی میں لوگوں کے درمیان اچھی میل ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ اب ہمارے پاس لیپ ٹاپ اور موبائل فون ہیں۔ لوگ رابطے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہیں۔ ہم اپنی فیملی کو وہ اہمیت اور وقت نہیںدیتے، جیسے ماضی میں لوگ دیا کرتے تھے۔
٭ کون سے دور میں آپ رہنا پسند کریں گے؟
میں پشاور میں گزرے ہوئے اپنے بچپن کے دور میں جانا چاہوں گا یا 90ء کی دہائی میں جینا پسند کروں گا۔
٭ آپ کو سب سے زیادہ کس بات سے چڑ ہوتی ہے؟
جب میں کرکٹ دیکھ رہا ہوں اور لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنتا ہوں ''اسے یہ کرنا چاہیے'' یا ''اسے اب اس کی کوشش کرنی چاہیے'' ، اس سے مجھے شدید کوفت ہوتی ہے۔
٭ بیٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آپ کون سا گانا سن رہے ہوتے ہیں؟
مجھے میوزک پسند ہے لیکن بیٹنگ کے لیے جاتے وقت میں قرآن پاک کی آیات مقدسہ پڑھتا ہوں۔