آپریشن ہوا تو افغانستان ہجرت کریں گے عمائدین وزیرستان
میرانشاہ میں عائدین کے جرگے میں سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کے لیے دعا
GENEVA:
شمالی وزیرستان کے عمائدین نے حکومت کو خبردارکیا ہے کہ ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا گیا تو عوام افغانستان کی جانب ہجرت کریں گے۔
ایک ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹرز میران شاہ میں عمائدین نے جرگہ منعقد کیا، جس میں سوات کی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلیے دعا کی گئی ۔ عمائدین کا کہنا تھاکہ ایجنسی، عمائدین اور حکومت کے درمیان معاہدہ موجود ہے، جس کی موجودگی میں آپریشن غیر ضروری ہے۔ پاکستان ہمارا مادر وطن جبکہ افغانستان فطری وطن ہے۔ آپریشن کی صورت میں پاکستان کی بجائے افغانستان ہجرت کی جائے گی۔
عمائدین نے وزیر داخلہ رحمن ملک اور صوبہ خیبر کے وزیر اطلاعات میاں افتخار کے شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متعلق بیانات پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان ڈرون حملوں کی زد میں ہے۔ حکمران ڈرون حملوں کیخلاف موثرآوازنہیں اٹھا رہے۔