برازیلی فٹبالرنیمارکوپا امریکا سے باہر

کولمبیا سے میچ کے دوران مخالف کھلاڑیوں سےالجھنے پربرازیلی کھلاڑی نیمارپر 4 میچزکی پابندی عائد کردی گئی

برازیل اور کولمبیا کے درمیان میچ میں برازیلی فارورڈ نیمار کولمبین کھلاڑی پبلو آرمیروسے الجھ پڑے جس پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا، فوٹو:اے پی

چلی میں جاری کوپا امریکا 2015 کے میچ میں مخالف کھلاڑیوں سے الجھنے پربرازیلی کھلاڑی نیمار پر 4 میچز اور کولمبین کھلاڑی کارلوس باکا پر 2 میچز کے لیے پابندی لگادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوپا امریکا 2015 میں کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑیوں سے الجھنے اور چلی کے امپائر پر تنقید کرنے پر برازیلی فارورڈ نیمار کو 4 میچوں کے لیے باہر کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز گروپ ''سی'' کی ٹیموں برازیل اور کولمبیا کے درمیان میچ میں برازیلی فارورڈ نیمار کولمبین کھلاڑی پبلو آرمیروسے الجھ پڑے جس پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا ۔


دوسری جانب ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن نےٹی وی ریویو دیکھنے کے بعد برازیلی کھلاڑی نیمار کی جانب سے جارحانہ انداز میں کولمبین کھلاڑی جیسن کو سر سے نشانہ بنانے کی کوشش پر سزا کو بڑھاتے ہوئے 4 میچوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ کولمبین کھلاڑی کارلوس باکا کی جانب سے نیمار کو قابل اعتراض اشارے کرنے پر 2 میچز کی پابندی ہوگی ۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز گروپ ''سی'' کے میچ میں کولمبیا نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں صفر سے شکست دی۔
Load Next Story