یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج پرعملدرآمدجاری
عوام کی سہولت کے لیے ہزار سے زائد اشیا پر 5 فیصد تا 10 فیصد خصوصی رعایت دی جا رہی ہے
وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج 2015 پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور عوام کو رمضان ریلیف پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے 1.3 ارب روپے کی سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت 80 روپے سستا، یوٹیلٹی گھی فی کلو 20 روپے سے 60 روپے تک، دال چنا فی کلو 10 سے 15 روپے، سفید چنے فی کلو15 روپے، بیسن فی کلو 14 روپے، کجھور فی کلو 50 روپے، چائے 950 گرام پیک 56 روپے، باسمتی چاول فی کلو 16 روپے، ٹوٹا چاول فی کلو 17 روپے، سیلا چاول فی کلو16 روپے سے 41 روپے، دال مونگ دال مسور دال ماش پر 10روپے سے 15 روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر 15 روپے تک سستا جبکہ مصالحہ جات اور مشروبات بھی طے شدہ نرخوں کے مطابق سستے داموں فروخت کیے جار رہے ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران عوام کی سہولت کے لیے ہزار سے زائد اشیا پر 5 فیصد تا 10 فیصد خصوصی رعایت دی جا رہی ہے جس کی فہرستیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کے لیے اسٹورزپر آویزاںکر دی گئی ہیں، رمضان پیکیج کے حوالے سے ویئر ہائوس انچارجز کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ وہ تمام اشیائے ضروریہ کی اسٹورز پر بر وقت سپلائی یقینی بنائیں، وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شفافیت کے لیے ویجیلنس کے نظام کو مزید موثر کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ آفس میں رمضان پیکیج کو مانیٹر کرنے کے لیے آپریشن روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔
یوٹیلٹی کارپوریشن لاہور کے ریجنل دفتر کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج میں اشیائے خوردنوش سستے داموں عوام تک پہنچائی جائیں گی اوروہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ عوام کو کسی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی پیکیج کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر یکم رمضان المبارک سے ہو چکا ہے۔