بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج سادگی سے منائی گئی
سالگرہ کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، بختاور بھٹو زرداری، رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے
SHABQADAR:
پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔
بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب انتہائی سادگی سے نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں منعقد ہوئی۔ بے نظیر بھٹو کے مزار پرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مغرب کے بعدغریبوں میں لنگربھی تقسیم کیا گیا۔ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، بختاور بھٹو زرداری، سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک اور دیگر پارٹی رہنما نوڈیرو میں موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر اپنی والدہ بے نظیر بھٹو اور نانا ذوالفقارعلی بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ اس کے علاوہ ضلعی ،تحصیل اور وارڈز یا یونین کونسل کی سطح پر بھی افطار کے بعد بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئی۔
بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے علاوہ سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کر رکھا تھا جس کی صدارت میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی،اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ، صوبائی صدور اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی ۔