جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے چین میں نومولود معجزاتی طورپر محفوظ رہا
سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی جسے بعض لوگوں نے انتہائی تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا.
صوبے گھوانگ ڈانگ میں ایک حاملہ خاتون نے بچے کو سڑک پر جنم دیا لیکن اسے اس کا بالکل بھی احساس نہ ہوا اور کافی دیر بعد جب والدین بچے کو تلاش کرتے جائے پیدائش پر پہنچے تو بچے کو زندہ پاکر سینے سے لگالیا۔
غیرملکی خبررساں کے مطابق چین کے صوبے گھوانگ ڈانگ میں جب ایک حاملہ خاتون شدید درد میں اپنے شوہرکے ساتھ رات کے آخری پہرقریبی اسپتال پہنچی توان کے شکم میں بچہ ہی نہیں تھا جس پرڈاکٹرزنے اندازہ لگایا کہ وہ خاتون بچے کو راستے میں ہی جنم دے چکی ہیں اور بے خیالی کے عالم میں اسپتال آگئی ہیں جب کہ اس دوران ان کے شوہر کو بھی اس کا بالکل بھی احساس نہ ہوا۔ ڈاکٹروں کی نشاندہی پر والدین نے فوری طورپرخاتون کے گھراوراسپتال کے راستے میں بچے کی تلاش شروع کردی۔
پیدائش کے بعد بچہ اسپتال کے راستے میں ہی سڑک پر پڑا رہا اور وہاں ایک شخص نے نومولود کو جب زمین پر پڑے دیکھا تواس جگہ کا حصارکرلیا تاہم بچہ محفوظ رہا لیکن اسے چند خراشیں آئیں۔ نومولود کے والدین جب بچے کو تلاش کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچے تو اسے زندہ پاکرسینے سے لگاتے ہوئے خوشی کے مارے کافی دیر تک روتے رہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی جسے بعض لوگوں نے انتہائی تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا خاتون کو کیسے پتہ نہیں چل سکا کہ اُس نے بچے کو جنم دے دیا ہے جبکہ کئی افراد نے بچے کے بچ جانے کو خوش قسمتی قراردیا ہے۔