عراق اورشام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری 16 ٹھکانے تباہ

شام اورعراق میں فضائی کاروائیوں کے ذریعے داعش کی دہشت گردی کی صلاحیتوں کو کمزور کردیا ہے، امریکی حکام

ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں اوربغیر پائلٹ کے جہازوں کی مدد سے بمباری کی۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 2 روز میں عرا ق اور شام میں امریکی فوجیوں کی جانب آپریشن 'انہیرنٹ رزالوو' سے داعش کے 16 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اوراتحادی افواج نے داعش کے شدت پسند گروپ کے اہداف کونشانہ بناتے ہوئے عراق اورشام میں جنگجو گروپ کے 16 ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں اوربغیر پائلٹ کے جہازوں کی مدد سے بمباری کی۔

عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو بیجی، فلوجہ، مخمور، موصل، رمادی، سنجاراورتل افارجبکہ شام میں اتحادی افواج نے ہساکا، رقہ اور تل ابیض کے قرب وجوارکو ہدف بنایا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام اورعراق میں فضائی کاروائیوں کے ذریعے داعش کی دہشت گردی کی صلاحیتوں کو کمزور کردیا ہے۔
Load Next Story