تحریک انصاف کا لوڈشیڈنگ کے خلاف کل پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران دھرنے کا اعلان

لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں کمی نہ کی گئی تو بجٹ منظور ہونے نہیں دیا جائے گا، میاں محمودالرشید

لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں کمی نہ کی گئی تو بجٹ منظور ہونے نہیں دیا جائے گا، میاں محمودالرشید. فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے صوبے بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کل اسمبلی اجلاس کے دوران دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر سمیت لاہور میں بھی 16 سے 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو قابل قبول نہیں، بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف کل اسمبلی اجلاس کے دوران سیڑھیوں پر دھرنا دیا جائے گا جب کہ مسلم لیگ (ق) نے بھی دھرنے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی نہ کی تو بجٹ منظور ہونے نہیں دیں گے جب کہ دھرنے میں شامل ہونے کے لئے پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے بھی درخواست کی ہے۔
Load Next Story