فیشن اپنائیےاپنے قدکی مناسبت سے
فیشن اختیار کرتے وقت اپنی عمر، قد اور رنگت کو مد نظر ضرور رکھنا چاہیے
دنیا کے فاصلے سکڑ چکے ہیں اور دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے پر موجود انسان ہزاروں میل کے فاصلے پر رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے قریب ہے۔
مہینوں کی مسافت لمحوں میں طے ہونے لگی ہے۔ اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں فیشن کے بھی جدید اور نت نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔ اونچے طبقے کی خواتین فیشن کی دور میں سرپٹ بھاگ رہی ہیں، جب کہ متوسط طبقے ان فیشن کی نقل کے پیچھے پریشان ہیں۔ بعض اوقات اتنا غیر مناسب سا فیشن اختیار کیا جاتا ہے کہ مذاق بن جاتا ہے۔
فیشن اختیار کرتے وقت اپنی عمر، قد اور رنگت کو مد نظر ضرور رکھنا چاہیے۔ بعض پہناوے عمر کے لحاظ شوخ یا کند ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کی شخصیت مضحکہ خیز سی ہو جاتی ہے اور آپ محفل میں طنزیہ نگاہوں کا شکار بن جاتے ہیں اور پھر خود کو الگ تھلگ محسوس کرنے لگتے ہیں۔
اپنے لباس، زیورات اور سینڈل کا انتخاب کرتے وقت اپنی شخصیت کا بھرپور اور ناقدانہ جائزہ لیں۔ اگر آپ کا قد لمبا اور جسم مناسب اور رنگت صاف ہے تو قد کی مناسبت سے ہلکی اور نازک جیولری اور شوخ اور متوسط رنگوں کا لباس منتخب کریں۔ اس کے ساتھ فلیٹ یا نارمل ہیل کی سینڈل کا استعمال مناسب رہے گا، جب کہ چھوٹے قد والی خواتین لمبے آویزے، بھرا بھرا سا ہار اور اونچی ہیل کے ساتھ قدرے متوسط رنگوں کا لباس کا انتخاب کریں، کیوں کہ آپ کا چھوٹا قد زیادہ شوخ لباس کی بنا پر مزید دبا دبا محسوس ہوگا۔
فیشن کا انتخاب ایک مشکل عمل ہے، مگر ناممکن نہیں، اگر آپ کا جسم بہت فربہ اور بھرا سا ہے، تو اپنی جسمانی ساخت کو مدنظر رکھ کرلباس کو تھوڑا ڈھیلا رکھوائیے وگرنہ لباس کی چستی آپ کے اپنے لیے بھی پریشانی کا باعث بنے گی اور سامنے والے پر بھی اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔ فیشن کی دوڑ میں انتخاب اور اپنی شخصیت کو پیچھے چھوڑ کر جو فقط فیشن کو ہی جنون بنالیتے ہیں، بعض اوقات اس جنون میں آپ کی شخصیت تمسخر کی علامت بن جاتی ہے۔ اپنی شخصیت کو ایسا بننے سے بچائیے اورصحیح اور معقول فیشن منتخب کیجیے۔