عمران اور طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان
ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان ہے۔
ملاقات میں مستقبل کی سیاست، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری، سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری ان دنوں لندن میں ہیں اور 29 جون کو وہ لاہور پہنچیں گے اب جبکہ عمران خان بھی بظاہر اپنے بچوں سے ملاقات کیلیے3 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما مستقبل کی سیاست اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔