مُلک کے مفاد میں فیصلے نہ کیے تو پچھتانے کے سوا کچھ نہیں ملے گا شہباز شریف
بیرون ملک پاکستان کاامیج خراب ہورہاہے،ایٹمی طاقت ہونے کے باوجودکشکول لیکردنیا میں دھکے کھا رہے ہیں
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔
بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب ہورہاہے ۔ایٹمی ملک ہونے کے باوجود آج کشکول لے کر دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔ ساڑھے چار برس کے دوران حکمرانوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ملک کا بیڑا غرق کردیاگیاہے۔اتوارکو قومی ادبی و ثقافتی کانفرنس میں شریک چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور کالم نگاروں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتہاپسندی،کرپشن اور لوڈشیڈنگ پاکستان کے تین بڑے مسائل ہیں۔ ہم کسی غیرکواپنے مسائل کا ذمے دار نہیں ٹھہرا سکتے اس کی ذمے داری ہم سب پر ہے، سب کو ملکر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بناناہے۔
آج ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے نہ کیے توکل پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ انھوںنے کہا کہ مذہب کے نام پر قتل وغارت کوہرصورت میںروکنا ہوگا۔ افسوس کی بات ہے کہ مرنے والا بھی کلمہ گو ہے اور مارنے والا بھی۔ انھوں نے کہا کہ دانش اسکول انتہاپسندی کے رجحان کو روکنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔ دانش اسکولز ''بُلٹ آف ایجوکیشن'' ہیں جس کے ذریعے انتہاپسندی کو شکست دی جاسکتی ہے کیونکہ ''بُلٹ آف گن'' ہر مسئلے کا حل نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اشرافیہ نے آج اپنے طورطریقے نہ بدلے تو ملک کا رخ نہیں بدل سکے گا۔ اشرافیہ کو موجودہ حالات کا ادراک ہونا چاہیے ورنہ پانی سر سے گزر جائے گا۔ مشرف کے دور میں اکبر بگٹی کو قتل کرکے بلوچ بھائیوں کو زخم لگایاگیا۔ مسلم لیگ (ن) بلوچ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ ہمیں اہم قومی مسائل پر ایک متفقہ ایجنڈا تیار کرنے اور اس پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور میں شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کیلیے ہاسٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔