ارجن کپور کو فلم ’’فرضی‘‘ میں شاہد کپور کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا
فلم ڈائریکٹر نے اداکار شاہد کپور کو ان کی شادی اور دیگر فلمی مصروفیات کے باعث فلم سے علیحدہ کردیا
بالی ووڈ کے خوبرواداکارارجن کپور کو شاہد کپور کی جگہ فلم ''فرضی '' میں کاسٹ کرلیاگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹرراج ندی مورو کی فلم ''فرضی ''کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہونی تھی تاہم شاہد کپور کی شادی کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ فلم ڈائریکٹر نے اداکار شاہد کپور کوان کی شادی اور دیگر فلمی مصروفیات کے باعث فلم سے علیحدہ کردیا ہے اور اب ان کی جگہ اداکار ارجن کپور فلم میں مرکزی کردار اداکریں گے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہد کپور جولائی میں میڈیکل کی طالبہ میرا راجپوت سے شادی کریں گے۔