جیاموسیٰ میں تجاوزات80 فٹ کشادہ سڑک بھی تنگ پڑگئی

وزیر اعلیٰ نوٹس لیں اور سڑک کی فوری تعمیر اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائیں:شہری.

وزیر اعلیٰ نوٹس لیں اور سڑک کی فوری تعمیر اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائیں:شہری. فوٹو: فائل

شاہدرہ جیا موسی میں تجاوزات نے80 فٹ کشادہ سڑک پر بھی شہریوں کے لیے آمدو رفت کو مشکل بنادیا ہے ۔


خاص طورپر 25 نمبر سٹاپ کر سڑک نہ صرف تجاوزات کے باعث تنگ بلکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوچکی ہے، ۔جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور بار بار کی درخواستوں کے باوجود متعلقہ حکام کی طر ف سے اس جانب توجہ نہیں دی جارہی ۔مکینوں نے اس صورت حال پر سخت احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ کا نوٹس لیں اور سڑک کی فوری تعمیر اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائیں ۔
Load Next Story