احتجاج کے باوجود سلمان کی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘کی نمائش کی تیاری

 عید ہمارا مذہبی تہوار ہے ،اس دن کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش مناسب نہیں، سینئر فنکار

 عید ہمارا مذہبی تہوار ہے ،اس دن کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش مناسب نہیں، سینئر فنکار ۔ فوٹو : فائل

عید کے موقع پر پاکستانی سنیما گھروں میں ایک بار پھر بھارتی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی نمائش کی تیاریاں ذور شور سے جاری ہیں۔


پاکستان کی فلم انڈسٹری کے فنکاروں اور پروڈیوسرز نے عید کے موقع بھارتی فلموں کی نمائش کے سلسلے اپنا احتجاج پہلے ہی ریکارڈ کرادیا تھا، سینئر فنکاروں مصطفی قریشی، ہمایوں سعید، ندیم ،سنگیتا،جاوید شیخ،سعید رضوی، اسلم شیخ اور دیگر شخصیات نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ پہلے ہوچکا ہے کہ عید کے موقع پر صرف اور صرف پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

لیکن اس کے باوجود پاکستان بھر کے سنیمائوں میں اداکار سلمان خان کی بھارتی فلم'' بجرنگی بھائی جان ''کی نمائش کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے سنیما مالکان کو بھی اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ اب جب کہ پاکستانی فلمیں معیار کے اعتبار سے بہت اچھی بن رہی ہیں اور ان فلموں کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں نہیں کہ پاکستانی فلموں کو سنیمائوں پر کم وقت دیا جائے عید ہمارا مذہبی تہوار ہے اور اس دن کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش مناسب نہیں ،عید پر اگر بھارتی فلموں کی نمائش کی گئی تو فلم انڈسٹری کے لوگ اس پر بھر پور احتجاج کریں گے۔
Load Next Story