وزیراعلی سندھ نے شدید تنقید پرآج ہونے والا افطارڈنرمنسوخ کردیا
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے افطارڈنر میں آنے سے معذرت کرلی تھی۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے افطار ڈنر میں شرکت نہ کرنے پر آج ہونے والی تقریب منسوخ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزرا سمیت سیاسی جماعتوں اور تاجروں کو افطار ڈنر میں وزیراعلی ہاؤس مدعو کیا تھا تاہم کراچی میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کے باعث متحدہ قومی موومنٹ اورمسلم لیگ (ن) سمیت دیگرجماعتوں نے پارٹی میں نہ آنے کا اعلان کیا جس پر سبکی کا سامنا کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے آج ہونے والی تقریب منسوخ کردیا۔
وزیراعلی سندھ کی مشیرنادیہ گبول کی جانب سے جاری کردہ بیان کےمطابق وزیراعلی سندھ نے افطارڈنر میں تاجروں اورپیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کو مدعو کیا تھا تاہم کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی ہلاکت کے بعد پارٹی کو منسوخ کردیا گیا۔